مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن کا آخری دن، اہم پارٹی اجلاس طلب

اسلام آباد: اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آض آخری روز ہے اور انہوں نے اگلے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا چوتھے روز بھی موجود ہیں۔ مارچ میں شریف جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا جوش و ولولہ تاحال جوان ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جمعے کے روز جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں جو الیکشن ہوئے تھے

وہ فراڈ الیکشن تھے، وہ بدترین دھاندلی کا شکار ہوئے، ہم نہ ان نتائج کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی ان نتائج کی بنیاد پر بننے والی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں، ایک سال کی مہلت بڑی مہلت ہے اور ہم اس حکومت کومزید مہلت دینے کے روادار نہیں، وزیر اعظم عمران خان 2 روز میں استعفیٰ دے دیں۔

وزیر اعظم سے استعفیٰ لینے کے مطالبے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور صبح سویرے ناشتے کے بعد شرکا جلسہ گاہ میں پنڈال کے گرد جمع ہوگئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں نصب لاؤڈ اسپیکرز پر پارٹی کے نغمے شرکا کا جذبہ بڑھا رہے ہیں۔