انصار الاسلام پر پابندی عائد، چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علما اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں،

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے،خورشید شاہ

پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔