نواز شریف کی حالت تشویش ناک،پلیٹ لیٹس کی مقدار 16 ہزار سے نیچے آگئی،سروسز اسپتال منتقل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نواز شریف کو حالت تشویش ناک ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نیب لاہور کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں تشویش ناک حد تک پلیٹ لیٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال؛ اپوزیشن کی پارلیمنٹ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کی تیاری