وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ میعاد مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا