رسول پاکﷺنے کس بزرگ شخصیت کو جنرل باجوہ کے آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں امن ہوا ہے اور پاکستانیوں میں خوف و ہراس کی فضا میں بھی کمی آئی ہے

۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف موثر آپریشن کیا جس سے امن کی فضا برقرار ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل باجوہ کے حوالے سے کالم نگار اوریامقبول جان نےکچھ عرصہ قبل بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ ایک بزرگ شخصیت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کرتے ہوئے ان کو آرمی چیف بننے کی نوید سنائی تھی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کے متعلق اوریامقبول جان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ روز حشرجواب دہی کاخوف رسول اکرم ﷺکی نظروں سے گرجانے کی شرمندگی اورخوداپنے ہی کہے گئے الفاظ سے پلٹ جانے کی ہزیمت یہ تینوں ایسی کیفیات ہیں کہ اگرمیں یہ تحریرنہیں لکھوں گاتوآئندہ سچ بولنے کاحوصلہ بہت مشکل سے پاسکوں۔

یہ تحریرمیں خالصتاً اللہ تبارک وتعالیٰ کے احکامات اورسیدالانبیاﷺکی احادیث میں دی گئی ہدایت سے پیدا شدہ آخرت کی جواب دہی کے احساس سے لکھ رہاہوں اورمیرایہ ایمان ہے کہ اس تحریرکی اس وقت جتنی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی اتنی نہ ہووہ لکھتے ہیں کہ میں مصلحت کے تحت خاموشی بھی اختیارکرسکتاتھا کہ یہی سکہ رائج الوقت ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایااورگواہی کونہ چھپاواورجواسے چھپا لے وہ گناہ گارہےاورتم کرتے ہواسے اللہ خوب جانتاہے۔

اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ یہ تم احکامات اس وقت اورسخت ہوجاتے ہیں جب بپھراہواہجوم اورمسند پربیٹھے ہوئے لوگ بغیرکسی تحقیق کے کسی کے ایمان کافیصلہ کرنے لگ جائیں اوران کے پیروکاران پراندھا اعتماد کریں اورلوگ ان کے خوف سے خاموش رہیں رسول اللہ ﷺنے ایسی گواہی اورالزام کے بارے میں فرمایا وہ آدمی بدترین گواہ ہے جوظالم کاساتھ دیتے ہوئے جھوٹی گواہی دینے کے لیے خودبخودحاضرہوجاتاہے۔

اوریامقبول جان نے کہاکہ مجھے ایک ایسے خواب کاذکرکرناہے جوآپ سے پانچ سال پہلے ایک بزرگ نے دیکھا اوروہ پوراہوگیا۔ اوریامقبول جان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ بیسویں سے اکیسویں گریڈ میں جانے کے لیے ہمیں سٹاف کالج لاہورمیں چھ ماہ کاایک کورس کرناپڑ تاہے اس کورس میں میرے ساتھ ایک بریگیڈئیربھی تھے جوجرنیل پرموٹ ہونے کے لیے یہ کورس کررہے تھے اس کے بعد وہ آزادکشمیررجمنٹل سنٹرکے سربراہ مقررہوئے ان کے ایک اوربریگیڈئردوست ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹرکے سربراہ تھے یہ اس دورکی بات ہے جب جنرل راحیل شریف کوفوج کا سربراہ مقررہوئے ایک سال سے زائد کاعرصہ ہوچکا تھا

بلوچ رجمنٹل سنٹرکے بریگیڈئران لوگوں میں سے ہیں جن سے اہل نظرکا رابطہ رہتا ہے اوروہ خودبھی بہت باشرع اورمتقی انسان ہیں ایک دن میرے دوست بریگیڈئرصاحب ان سے ملنے ایبٹ آبادگئے تووہاں کراچی کے ایک مشہوراستادبھی موجودتھے جن کی شہرت ہی تقویٰ وریاضت کی بنیاد پرتھی انہوں نے وہاں اپناایک خواب سنایا اورکہاکہ میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی محفل دیکھی جس میں حضرت عمرفاروقؓ فوج کے کسی باجوہ جرنیل کوساتھ لے کرآئے اوربیٹھ گئے رسول اکرم ﷺ نے اسے کچھ عطاکرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا توجرنیل نے بائیں ہاتھ سے اسے لیناچاہاجس پرحضرت عمرفاروقؓ نے ان سے بایاں ہاتھ پیچھے کرواکردایاں ہاتھ آگے کروایا۔ رسول اکرم ﷺ جوکچھ عطاکرنے چاہتے تھے وہ دے دیاگیاکیاعطاکیاگیا.اس کے بارے میں صاحب خواب کوکچھ علم نہیں .ایسی باتوں پرفوجیوں کے ایک دم کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔

اوریامقبول جان اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ دونوں جرنیلوں نے ا س وقت حساب لگایاتوتین چارجرنیل تھے۔تصویریں دکھائی گئیں جس پران پروفیسرصاحب نے خواب میں نظرآنے والے جرنیل کوپہچان لیا.کوشش کی گئی کہ کسی طرح پروفیسرصاحب کی ان سے ملاقات کرائی جائے ایک دفعہ کراچی آمد پر پروفیسرصاحب کی ان سے ملاقات ہوئی.

انہوں نے خواب بیان کیا.جنرل نے پوچھا اس کی تعبیرکیاہوسکتی ہے جس پران پروفیسرصاحب نے کہا کہ ہوسکتاہے آپ آرمی چیف ہوجائیں جس پرجنرل نے زورکاقہقہہ لگایا اورکہا کہ میں اپنے گروپ میں پانچویں نمبرپرہوں اورمجھ سے سینئرچاروہ ہیں جوہرلحاظ سے مجھ سے قابل ہیں اوراثرورسوخ بھی رکھتے ہیں اوریا صاحب لکھتے ہیں کہ قصہ ختم ہوگیا.ابھی تک کسی کے وہم وگماں میں بھی یہ بات نہیں تھی اس وقت پروفیسرصاحب کواس طرح کی بے پرکی اڑانے کے الزام میں سخت تفتیش کاسامناکرناپڑااورایک دن وہ یہ ملک چھوڑ گئے اگرکسی نے محنت کرکے اس واقعہ کے کرداروں تک پہنچناہوتوکوئی مشکل بات نہیں. اشارے دے دئیے ہیں اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ ان کایہ خواب سچ ہوگیا۔ سچے خوابوں کے بارے میں حضوراکرم ﷺ نے فرمایاکہ جب زمانہ قریب ہوجائے گا تومومن کے خواب کم ہی ہوں گے جوجھوٹے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں