نیب کی جانب سے یوسف بیگ مرزا کو طلب کیے جانے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں طلب کیا جا سکتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے نیب کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ یوسف بیگ مرزا کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل نو سال تک تین سال بعدبھرتی کیا جاتا رہا ۔یوسف بیگ غیر قانونی بھرتیوں ، کرپشن انکوائر ی میں طلب کیا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

نیب کے مطابق یوسف بیگ مرزا نو سال تک پی ٹی وی کے ایم ڈی رہے ،2335افراد کو پی ٹی وی میں بغیر اشتہار اور ٹیسٹ کے بھرتی کیا، من پسند افراد کو گروپ ایوارڈ ز سے نوازا ،جعلی ڈگری کیسز ختم کروا دیئے، چند مبینہ لوگ اب بھی پی ٹی وی میں کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا

یوسف بیگ مرزا نے مبینہ طور پر نجی پروڈکشن سے ڈرامے خریدے ،ان کے اس اقدام سے تمام سٹوڈیو خالی پڑے رہتے تھے ۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے من پسند افراد کو بھاری معاوضے اورمراعات دیں ، ان کے ایسے اقدامات سے قومی خزانے کونقصان پہنچا ۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر کےگھر پر ڈکیتی، ہاتھا پائی کے دوران شدید زخمی