اقدامات سے پتہ چلتا ہے،حکومت کے دن گنے جاچکے،مریم نواز

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صٓدر مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ روکنے والوں کو بتا دو ,جلسہ لاہور جاتی امرا سےہی شروع ہوچکاتھا,روک سکتے ہو تو روک لو۔

انہوں نے کہا کہ جس حکومت کولیڈران کو بند کرنا پڑے،جس حکومت کو کارکنان کو گرفتار کرکے بند کرنا پڑے،جس حکومت کو جلسوں کو بند کرنا پڑے ،جس حکومت کو آوازوں کو بند کرنا پڑے ،جس حکومت کو راستوں کو بند کرنا پڑے،اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، وہ حکومت لڑ کھڑا رہی اور آخری سانسوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   طالبان مذاکراتی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں،انس حقانی بھی شامل