حکومت نے اپوزیشن کو توڑنے کی بہت کوشش کی، شیر ی رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو توڑنے اور تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے اپوزیشن پر کافی دبائو ڈالا، مگر تمام تر دباؤ کے باوجود اپوزیشن کے اراکین متحد رہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر ی رحمان نے کہا کہ اپوزیشن اپنے کل کے اجلاس میں یکم اگست کی حکمت عملی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   ‎نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال لے جانے کی تیاریاں

شیری رحمان نے کہا کہ یکم اگست کے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا معاملہ رکھا گیا ہے، جبکہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد پہلے آئی ہے اس پر پہلے فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتہ کی تاخیر سے سینیٹ اجلاس بلایا۔