پنجاب یوتھ فیسٹول اسکینڈل،طارق وٹو اور ولایت شاہ گرفتار

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن اسکینڈل کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ کو نیب نے گرفتارکر لیا .

تفصیلات کے مطابق پنجاب سپورٹس کا مشہورزمانہ پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کی گرفتاری کے بعد پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ سمیت پانچ ملزمان کو نیب حکام نے گرفتار کرکے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے، وزراء سے گلے شکوے

جبکہ افسران کے ساتھ ملکر موجودہ اسکینڈل میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی 27 کروڑ سے زائد رقم دونوں ہاتھوں سے مبینہ طور پر لوٹنے والا ٹھیکیدار احسان الحق کمرہ عدالت میں روتا رہا.

زرائع کے مطابق پنجاب سپورٹس کی میگا کرپشن کیس یوتھ فیسٹول کے نتیجے میں لکھ پتی اور کروڑ پتی بننے والے پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایڈمن افسران اور انکے چہیتے ٹھیکیدار بھی نیب کے نشانے پر باالآخر آگئے

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کا اپوزیشن پر این آراو کا الزام بے بنیاد ہے ،شہباز شریف

موجودہ گرفتاریوں کے بعد سپورٹس بورڈ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں.پنجاب یوتھ فیسٹول میگا کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیدار جو راتوں رات امیر بن گئے.اب اپنے آپکو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں.

Related