حکومت کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیا آئی حکومت اور حزب اختلاف میں سرد جنگ مزید بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے درمیانی راہ نکالنے کے بجائے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے

اب حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں حزب اختلاف کے حمایت یافتہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔ جس کے بعد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کی باری آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی مشاورت کر لی گئی