ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

پی ٹی آئی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی قرارداد جمع کرادی۔ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی کابینہ میں ردوبدل، اسد عمر کو کابینہ کا حصہ رکھنے کا فیصلہ؟ شیخ رشید نے درخواست کردی

Related