تاجرشناختی کارڈ کی آڑ میں کچھ اورمطالبات منوانا چاہتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دال، آٹے اور سوجی سمیت کسی کھانے کی چیز پرٹیکس نہیں لگایا اور شناختی کارڈ کی آڑ میں تاجر کچھ اور مطالبات منوانا چاہ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ دال، آٹے اور سوجی سمیت کسی کھانے کی چیز پرٹیکس نہیں لگایا،

یہ بھی پڑھیں:   خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

کیا اب میں کاغذ پر لکھ کر دوں اگر ان چیزوں پر ٹیکس لگایا ہوتا تو جواب دہ بھی ہوتا تاہم بغیر ٹیکس لگائے روٹی کی قیمت بڑھنے کا تعلق ہم سے نہیں، اس حوالے سے وزیراعظم سے بات ہوگی۔

شبرزیدی نے کہا کہ ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس سے صنعت اور تجارت کونقصان پہنچے اور کسی کے ساتھ بھی مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں، فیصل آباد چیمبر، اپٹما اور کراچی کے تاجروں سے بات چیت ہوگئی، سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب کہ زیروریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے لیکن قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق بھی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ 47 ہزار افراد کے لیے ہے تاہم شناختی کارڈ کی آڑ میں لوگ اپنے دیگرمسائل کوحل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے

5 تبصرے “تاجرشناختی کارڈ کی آڑ میں کچھ اورمطالبات منوانا چاہتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

  1. Pingback: mơ thấy ba ba

تبصرے بند ہیں