جج ویڈیو اسکینڈل، درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کے ویڈیو معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس نے شہری اشتیاق مرزا کی درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا،

درخواست گزار نے ویڈیو لیک معاملے کی مکمل تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ جج ارشد ملک نے جو رشوت کی آفر کا الزام لگایا ہے وہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، 6 جولائی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا جائے،

اس ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ آزادی سے کام نہیں کرتی اور بلیک میل ہوتی ہے لہذا وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اقدامات کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں