جمہوری نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ممبر مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں یہی حالات رہے تو جمہوری نظام خطرے میں ہے اور ملک میں جمہوری نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔رواں مالی سال کابجٹ پی ٹی آئی حکومت کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،

یہ بھی پڑھیں:   بیٹی کی پیدائش کیوں چاہتی ہوں ،کرینہ کپورنے وجہ بتادی

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں،جانتا ہوں کہ اسپیکر صاحب آپ پر ہمارے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے دباؤ ہوتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں پہلی بار نہیں گیا، 7 ماہ سے نیب کی زیرحراست ہوں، جانتا ہوں رگڑا کیوں لگ رہاہے، مجھے میری تقریروں کی وجہ سے رگڑا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مسلم لیگ ن نے منی بجٹ مسترد کر دیا

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گریبان پکڑ کر اور کنپٹی پر پستول رکھ کر میثاق نہیں ہوتا، میثاق معیشت یاد رہا میثاق جمہوریت یاد کیوں نہیں رہا، یہ نہیں ہو سکتا آمرانہ اقدامات کریں اور میثاق بھی ہو، میثاق ضرور کیجئے لیکن میثاق جمہوریت سے شروع کیجیے۔ جو ان کے پلے ہے وہ بھی ہمیں پتہ ہے جو ہمارے پلے ہے وہ بھی ہمیں پتا ہے، پانچ سال حکومت کرکے آئے ہیں سب معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   50 ملکوں کو ویزا آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات