حکومت عوام پر ایک نیا بم گرانے کےلئے تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو بھجوادی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا

Related