فردوس باجی ’گو عمران گو‘ اور“چھُپوچھُپو بنی گالہ چھُپو‘‘ کے نعروں کی تیاری کریں، رانا ثنااللہ

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فردوس باجی ’گو عمران گو‘ اور“چھُپوچھُپو بنی گالہ چھُپو‘‘ کے نعروں کی تیاری کریں۔شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی تنقید کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک تباہ کر دیا ، عوام کے منہ سے روٹی چھین لی ، روزگار چھین لیا،

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

فردوس باجی اکنامک سروے رپورٹ دیکھیں، عمران صاحب مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں، فردوس باجی اللہ سے ڈریں ، آپ کے چہرے پر شہباز شریف کا خوف، اپنی نالائقی اور چوری کا ڈر عیاں ہے ، اب سارے ٹولے کے جانے کا وقت قریب ہے۔ اب آپ کی جانیاں ہی جانیاں ہوں گی ،

یہ بھی پڑھیں:   بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون وطن واپسی کی منتظر

اس کے لیے تیاری پکڑ لیں، ’گو عمران گو‘ اور“چھُپوچھُپو بنی گالہ چھُپو‘‘ کے نعروں کی تیاری کریں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی، آپ نے شہباز شریف کے آنے پر جو تقریر کی ہے ، اس کے ساتھ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب بھی دے دیتیں،

آپ کے نئے باس پہلے سال میں ہی تمام مضامین میں منفی کارکردگی کے ساتھ فیل ہو گئے ہیں، اُس کا جواب دینا آپ کا کام ہے، نالائق اعظم نتھیا گلی میں ہے اور یہاں آئی ایم ایف اپنی مرضی کا بجٹ بنا رہا ہے، عمران خان نیازی اپنے بنائے ہوئے اہداف میں ناکام ہوگئے ہیں، اب انہیں شہباز شریف کے سوالوں کے جوابوں کی تیاری کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے سامنے کڑی شرائط رکھ دی