شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا بہت بڑی غلطی ہے، شیخ رشید

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پتا ہے بجٹ آنے والا ہے اسے کوئی نہیں پکڑے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا بہت بڑی غلطی ہے، شہبازشریف ٹائمنگ کے تحت آئے ہیں کیونکہ شہباز شریف کو پتا ہے بجٹ آنے والا ہے اس لیے انہیں کوئی نہیں پکڑے گا اور بجٹ سیشن کے بعد وہ پھر ملک چھوڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیرنے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، ان دونوں کی سیاست دور دور تک نہیں دیکھ رہا، سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے،نواز اور زرداری حکومت میں نہیں آ سکتے۔ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن شوگرمافیا نے سبسڈی لی،ان چوروں کو پکڑنے والا کوئی نہیں جب کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کیلئے ساڑھے 12کروڑ کی سیڑھیاں بنانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   جہانگیر ترین کی ایک بار پھر آصف علی زر داری اور شہباز شریف پر شدید تنقید