پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی سے پشاور پہنچی تو طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا،لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے، طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   نثار اور شہباز شریف کی آپس میں سیٹنگ ہو گئی ہے، شاہد مسعود