سابق وزیر علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی

لاہور (زرائع) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، جہاں علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   چیف جسٹس کا کینال ویوسوسائٹی کے عہدیداروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ علیم خان کے خلاف تحقیقات کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے، جلد ہی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔

اس پر علیم خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ جوڈیشل ریمانڈ کے موقع پر بھی نیب کا یہی موقف تھا آج بھی یہی موقف ہے، جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ کسی کو بھی بلاوجہ جیل میں نہیں رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے سکول فیسوں میں 20 فیصدکمی کافیصلہ جاری کردیا

عدالتی ریمارکس پر نیب کے وکیل وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد حتمی رپورٹ اور ریفرنس دائر ہوگا۔

بعد ازاں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے 127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

قبل ازیں لاہور کی احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کی تھی اور انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔