بھی وزیر اعظم عمران خان کا ہی کھل کر دفاع کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (زرائع) وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لیے جانے کے بعد وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب بھی وزیر اعظم عمران خان کا ہی کھل کر دفاع کریں گے اور ہمیشہ کہا کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں جبکہ بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے۔

یہ بھی پڑھیں:   افضل کوہستانی کی قتل سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے قتل کا نوٹس لے لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا کہ میں بطور رکن قومی اسمبلی زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ مجھے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے’۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کا بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا نے کا فیصلہ