صدر مملکت کی جانب سے استعفیٰ منظور، سابق وفاقی وزیر خزانہ کا پیغام جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت کی جانب سے استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے گزشتہ دنوں میں مجھے سپورٹ کیا ۔ پی ٹی آئی کے لاکھوں بے غرض ، نظریاتی اور جذبے سے بھر پور سپورٹرز ہیں جو کہ تحریک انصاف کے نظریے کے محافظ ہیں ، یہ آپ کا جذبہ ہی ہے جس سے عمران خان اور اس کی ٹیم قوت حاصل کرتی ہے ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو