بجٹ سے پہلے اسد عمر کا اچانک استعفیٰ؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کا اچانک استعفیٰ آنا واقعی حیران کن ہے خیال یہ کیا جارہا تھا کہ یہ مئی یا جون کے آخر میں یہ ہو گا کیونکہ بجٹ آئے گا تو سب کو یہ پتہ تھا کہ اس بجٹ میں ٹیکسز زیادہ لگنے ہیں بجٹ مشکل ہو گا اس کے بعد کسی ایک کو فارغ کیا جائے گاتاکہ عوام کا غم و غصہ اس کیساتھ ہی نکل جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے نئے گھر کی تعمیر کے لیے نئی شرط رکھ دی

معروف اینکرپرسن کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ ایسے موقعے پرکرنے کا مطلب ہے کہ عمران خان کو خود پر اور اپنی ٹیم کے اوپر اعتماد ہے کہ کوئی بھی ایسا آدمی لایا جا سکتا ہے کہ وہ بجٹ ان کی مرضی کا دے گا اور گورنمنٹ آنے والے دن میں موجود ہ ملکی صورتحال سے نکالنے میں مدد دے گا ۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کافی مشکل فیصلے کیے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کا کریڈٹ عمران خان کو دینا پڑے گا انہوں نے مشکل وقت میں کافی مشکل فیصلے لیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   اثاثے اور کاروبار سیاست میں آنے سے پہلے مختصر مگر اب بڑھ کر اربوں تک جاپہنچے، عمران خان کا ایک ایسا وزیر جس پر نیب ہاتھ ڈالنے سے گریزاں، تہلکہ خیز انکشافات