وفاقی کابینہ میں ردوبدل، شوکت ترین نئے وزیر خزانہ؟ نام سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق شوکت ترین نئے وزیر خزانہ ہو سکتے ہیں جبکہ خودوزیر اعظم عمران خان بھی یہ عہدہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔واضح رہے کہگزشتہ دنوں نے یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔دوسری جانب معروف صحافی عارف نظامی نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے سے قبل اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا جائیگا کیونکہ خود عمران خان ان سے ناخوش ہیں اور ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کرتارپورراہداری۔بھارت نے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا