اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اسد عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدلکیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔دوسری جانب معروف صحافی عارف نظامی نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے سے قبل اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا جائیگا کیونکہ خود عمران خان ان سے ناخوش ہیں اور ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and inshallah will make a naya pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2019