جہانگیر ترین کی ایک بار پھر آصف علی زر داری اور شہباز شریف پر شدید تنقید

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زر داری اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے غریب پاکستانیوں کو لوٹا ، یہ وقت کی بات ہے ، ان کا لوٹ مار پر احتساب ہو گا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہاکہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی کھوج نے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل کو بے نقاب کر دیاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے غریب پاکستانیوں کو لوٹا ، یہ وقت کی بات ہے ، ان کا لوٹ مار پر احتساب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   اگر بھارت پاکستان پرحملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا، وزیراعظم عمران خان