ن لیگ کی جانب سے لیا گیا 1 ارب ڈالر کا قرض تحریک انصاف حکومت نے واپس کر دیا

Spread the love

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014ء میں ن لیگ کی جانب سے لیا گیا 1 ارب ڈالر کا قرض تحریک انصاف حکومت نے واپس کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی بانڈز کی نیلامی کرکے ایک ارب ڈالر قرض لیا تھا جس کی مدت 15 اپریل کو پوری ہو گئی جسے موجودہ حکومت نے پیر کے روز واپس کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت اس سال دسمبر میں بھی مدت ختم ہونے والے ایک ارب ڈالر کے مزید غیر ملکی بانڈز کی رقم واپس کرے گی، یہ قرض بھی ن لیگ کے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   فردوس عاشق اعوان کی ماہانہ تنخواہ کتنی نکلی۔