پشاور میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے، ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد کے فیز سیون میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اے ایس آئی شہید ہو گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حیات آباد میں پولیس مقابلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک اہلکار کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور ایک دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حیات آباد کے فیز 7 کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف کے پیچھے چھپنے کے بجائے بہتر فیصلہ کریں گے، اسد عمر