منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرو تو ان کو غصہ آجاتا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کا غصہ واضح ہو جاتا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر اقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالہ سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرہ کے ایک طبقہ کیلئے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کیلئے نظام قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مار کی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   زہر گولی یا پھر دھماکہ ، فضل الرحمٰن جلسے میں ٹارگٹ ، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا