ٹاؤن کمیٹی کو بدنام کرنے کیلئے ڈسپوزل بند کرکے شہر کی سڑکوں پر گندہ پانی نکالا گیا،فاروق خان لودھی

محراب پور(ملک مشتاق احمد) ٹاؤن کمیٹی کو بدنام کرنے کیلئے پبلک ہیلتھ ملازمین کی جانب سے غیرقانونی طور پرڈسپوزل بند کرکے شہر کی سڑکوں پر گندہ پانی نکالا گیا ہے،

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی فاروق خان لودھی کی پریس کانفرنس ٹاؤن کمیٹی محراب پور صفائی میں جیسے ہی اعلیٰ مقام پیدا کرنے لگتی ہے تو کسی نہ کسی طرح سے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جانے لگتی ہے حالیہ وقت میں بھی پبلک ہیلتھ کے 126 ملازمین کی جانب سے بھی غیرقانونی طور پر شہر کے پانچ ڈسپوزلز کو بند کرکے شہر میں گندہ پانی نکالنا بھی مجھے اور میری ٹیم سمیت ٹاؤن کمیٹی محراب پور کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹاؤن کمیٹی محراب پور فاروق خان لودھی نے چیئرمین آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی جاوید احمد میمن ودیگر کونسلر ز بھی موجود تھے چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں کسی بھی ملازم کی تنخواہ ہماری جانب سے نہیں روکی گئی احتجاج کرنے والے 126ملازمین اب ٹاؤن کمیٹی محراب پور کے نہیں بلکہ یہ ملازمین سپریم کورٹ کے حکم پر 7 جنوری2019ء سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین ہیں گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں ہماری جانب سے دی گئی تھی

جن کی واپسی کیلئے بھی محکمہ کو لکھا جاچکا ہے چیئرمین نے کہا کہ ملازمین کو کوئی حق نہیں کہ میرے خلاف پروپگینڈہ کریں میں انکا باس نہیں ہوں آفیشل طور پر اب ان ملازمین کا آفیسر محکمہ پبلک ہیلتھ کا ایکسیئین عبدالناصر سومرو ہے میں بحیثیت چیئرمین ان ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکتا ہاں اگر تحریری طور پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر مجھے حکم کرتے ہیں تو ٹاؤن انکے حکم پر سیلری دیگا اور ان ملازمین کو کوئی حق نہیں کہ وہ ڈسپوزل بند کرکے ہمارے شہریوں کو تکلیف دیں ہم اپنے سینیٹری ورکرز کو بھیج کر ڈسپوزل کو آن کرواینگے اگر پھر کسی نے مداخلت کی تو اسکے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا۔