لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر وقفے وقفے سے انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ

کھوئی رٹہ (آن لائن )لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر وقفے وقفے سے انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ ، انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں کوٹیڑہ اندرلہ ، بھیسنہ گالہ پر انڈین آرمی نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ انڈین آرمی مسلسل سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی۔ فائرنگ سے کوٹیڑہ اندرلہ میں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دشمن کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک آرمی نے دشمن کی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ناراضی؟ اس سوال پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کوئی جواب نہیں