افغان طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا

کابل(این این آئی )افغان طالبان نے ساٹھ ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا ہے۔طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ سات ہزار افغانی روپے ادا کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان ڈرائیوروں نے جنگجوؤں کو غیر قانونی ٹیکس دینے سے انکار کیا تھا، مقامی حکام نے بتایا کہ اغوا کی یہ کارروائیاں گزشتہ روز صوبہ سمنگان میں پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   دہلی میں مسلم کش فسادات پر انڈونیشیا میں بھارتی سفیر کی طلبی

صوبائی کونسل کے سربراہ حاجی راز محمد کے مطابق طالبان نے دارالسوف میں ایک چیک پوائنٹ قائم کی اور وہاں سے جو ٹرک بھی گزرا اس کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔ طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ سات ہزار افغانی روپے ادا کریں۔