تحریک انصاف کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کردیا

لاہور(آئی این پی) ٹویٹر نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کامائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرکا اکائونٹ معطل کردیا۔فرخ حبیب کی سوشل میڈیا ٹیم کوبھی اکائونٹ معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جب ان کا اکائونٹ لاگ ان کرنے یا پروفائل وزٹ کریں تو معطل ہونے کا میسج دکھائی دیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، جڑواں شہروں کیلیے سیکیورٹی پلان تیار

یادرہے کہ فرخ حبیب سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستانی سیاست کے علاوہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر اپنا ردعمل اور حلقے کی سرگرمیوں سے آگاہی بھی سوشل میڈیا پر دیتے رہتے تھے یاد رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کے مشیرشہبازگل کا بھی ٹویٹر اکائونٹ بھی معطل ہوگیا تھاتاہم بعدازاں بحال کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:   30 مارچ تک چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، شیخ رشید