اسد عمر استعفی دے رہے ہیں ہا نہیں، وزیر خزانہ نے اصل بات بتا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر،نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے،

اگلے دو دن میں یہ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اگلے چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا اور حکومت کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ استعفی کی باتیں غلط ہیں، میں کہیں نہیں جارہا، جب میں وزیر اعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔