کوئٹہ میں دھماکہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکہ،2بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی،نجی ٹی وی کے مطابق سبزی منڈی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی ، دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2بچے اورایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جبکہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے۔صدر ،وزیر اعظم نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:   بحریہ ٹاؤن کراچی کی زمین کی مد میں 358 ارب روپے دینے کی پیشکش