حکومت نے امریکی ڈالر 150 روپے تک لے جانے کا معاہدہ کر لیا، خورشید شاہ

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے امریکی ڈالر 150 روپے تک لے جانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نےآئی ایم ایف کیساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سے یہ بات چھپائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں بلکہ حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔