جعلی ڈگری کیس: وفاقی وزیر پٹرولیم کو بری کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اوروفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان جعلی ڈگری کیس میں بری ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی،انسداد کرپشن عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی ڈگری کیخلاف کیس کی سماعت کی، اینٹی کرپشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ یہ حق و سچ کی فتح ہے ، مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی۔ہم عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار