ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج جوان شہید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور بڈیانہ سے تعلق رکھنے والا محمد بلال آزاد کشمیر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان محمد بلال آزاد شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں