پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں ،شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا ایک چیمبر بلاول بھٹو زرداری کو دیدیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نیپارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پی اے سی کاچیمبر بلاول بھٹو کو دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری کو دیئے گئے چیمبر کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کوئی چیمبر نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ خورشید شاہ کی درخواست پر شہباز شریف نے اپنا چیمبر پیپلز پارٹی قیادت کو دیا۔ذرائع نے کہاکہ شہباز شریف خود صرف اپوزیشن لیڈر کا چیمبر استعمال کریں گے۔