جعلی اکاؤنٹس کیس: صحافی کے سوال پر سابق صد ر نے صحافی کا موبا ئل فون کھینچ کر بند کر دیا

اسلام آباد(آن لا ئن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی، صحافی کے سوال پر سابق صد ر نے صحافی کا مو با ئل فون کھینچ کر بند کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری غصے میں آگئے، صحافی نے سوال کیا کیا ضمانت ہو جائے گی، جس پر سابق صدر نے صحافی کا موبائل فون لے کر بند کر دیا اور آگے بڑھ گئے ۔