ایف آئی اے افسر کہنے والے مسافر کا بس ہوسٹس سے بدتمیزی کا معاملہ، سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے آنے والی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس میں موجود مسافر کی جانب سے خاتون بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اپنے آپ کو ایف آئی اے کا اہلکار بتانے والے مسافر نے خاتون بس ہوسٹس سے پانی طلب کیا تاہم بعد ازاں کسی بات پر بھڑک اٹھا تھا اور خاتون کو نازیبا الفاظ میں دھمکیاں دینے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:   میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے اس واقعہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔مذکورہ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو جمع کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   مودی صاحب اپنے پائلٹ کو جہاز اڑانا سیکھا کر بھیجا کریں، بار بار ابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے، وزیرمملکت برائے پارلیمانی