شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کے کچھ نمائندوں کو سابق وزیراعظم کے کیس بارے معلومات فراہم کی ہیں ۔نیب حکام کا کہناہے کہ ان کے پاس ایسے ثبوت آ گئے ہیں جس کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو سزا ہو جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:   تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع، 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

نیب حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب سابق وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے 25 اپریل تک کی آخری مہلت دی گئی ہے ۔

انہوں نے 75 میں سے صرف 20 سوالات کے جواب دیئے ہیں اور ان کے جوابات بھی تسلی بخش نہیں اوراب تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف کے پیچھے چھپنے کے بجائے بہتر فیصلہ کریں گے، اسد عمر