وزیر اعظم عمران خان کا امریکا کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور

اسلام آباد (زرائع) وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات بالخصوص داعش سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی سینٹرل کمانڈ (کینٹکوم) کے جنرل کینتھ میکینزی جونیئر سے گفتگو کے دوران کہی جو 28 مارچ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد خطے کے تعارفی دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں 2 روز کے لیے پاکستان آئے تھے۔

بات چیت کے دوران عمران خان نے افغانستان میں جاری طویل تنازع کے خاتمے کے لیے بہترین حل کے طور پر افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے آغاز پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکا نے حال ہی میں افغان فریقین کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک توڑنے کے لیے ’ماسکو طرز‘ پر بات چیت کے اپنے نئے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں