رمضان شوگر ملز ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی

لاہور (زرائع) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔

دونوں رہنماؤں کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال اور عوامی فنڈز کے غیر قانونی استعمال کے چارجز عائد کیے گئے۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے معاملے پرمثبت پیش رفت ہونے کا اشارہ دے دیا

واضح رہے کہ عدالت نے رمضان شوگر ملز میں نامزد ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا۔