اسلام آباد (زرائع) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی آج وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں پہلی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت بھی پیش ہوئی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس کی پہلی سماعت میں نئی پیش رفت سامنے آئی اور کیس میں نامزد 2 ملزمان نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی۔
خیال رہے کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ سمیت جعلی اکاؤنٹس کیس میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کرن اور نورین نام کی 2 خواتین میں بھی شامل ہیں