بی جے پی کی جنگ کا ماحول بنا کر پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کی سازش بری طرح بے نقاب

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوئوں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی بی جے پی کی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کیے گئے تاہم یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بھارت کشیدگی میں کمی، بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہیے، اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:   آج کے جدید دور میں بھی لاکھوں بچے بنیادی تعلیم سے محروم