پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ؟ بھارت بے نقاب، میجر جنرل آصف غفور کا بھی بھرپور ردعمل سامنے آگیا

راولپنڈی (زرائع) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنےاپنے بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے بھارت سچ کا کڑوا گھونٹ پی لے اور دنیا کے بتائے کہ ہمارا دوسرا طیارہ بھی پاکستان نے مارا گرایا تھا ۔ بھارت جھوٹے پراپیگنڈے چھوڑے اور حقیقت کو تسلیم کرنا سیکھ لے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ سچ کی فتح ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ خطہ امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح امریکی جریدے’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے پاکستان کے ایف سولہ طیارہ کے مارگرانے کے جھوٹے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایف سولہ طیارے گنتی میں پورے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر

امریکی جریدے کی رپورٹ بھارت کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے جس میں بھارتی ایئرفورس کے حکام نے کہا تھا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   خلیل فیملی سے ریاست نے زیادتی کی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا اعتراف