بھارت دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گیا، پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گیا ۔ پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کی کھلی کھل گئی امریکہ نے واضح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں۔

امریکی جریدے ‘فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آ کر ایف 16 طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت سے ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیئے ،مریم نواز

امریکی جریدے کی رپورٹ بھارت کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے جس میں بھارتی ایئرفورس کے حکام نے کہا تھا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے

واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں 5ارب ڈالر قرض لیا،پی ٹی آئی 5ماہ میں 11ارب ڈالر قرضہ لے چکی ہے :سینیٹر مصدق ملک