تمام شہادتیں آصف زرداری کے خلاف، بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی، پی ٹی آئی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تمام شہادتیں آصف زرداری کے خلاف جا رہی ہیں، بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ،خورشید شاہ سندھ کے سب سے امیر سیاستدان ہے ،پیپلزپارٹی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہاکہ تمام شہادتیں آصف زرداری کے خلاف جا رہی ہیں،بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ سندھ کے سب سے امیر سیاستدان ہے ،پیپلزپارٹی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیالوں کو صاف پانی بھی میسر نہیں ہے ۔ اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ،قوم کو بہت مبارک ہو ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری معیشت کا قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملانے کے لیے دباؤ