نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( آن لائن ) نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، بجلی کی قیمت میں اضا فے سے صارفین پر 5ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں کیا گیاہے ۔سینٹرل پا ور پر چیز نگ ایجنسی نے فی یو نٹ بجلی 1روپے 23پیسے مہنگی کر نے کی درخو است دی تھی ۔ جبکہ اس فیصلے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بو جھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضا فے کا اطلا ق کے الیکٹرک کے سوا تما م کمپنیز کے صارفین پر ہو گا ۔