دربار بابا فرید کی سیکیورٹی پر مامور خاتون کانسٹیبل کو ڈانس کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا

پاکپتن (این این آئی)پاکپتن میں پچھلے سال دیوٹی کے دوران ڈانس کرنے والی خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ڈانس کی ویڈیو بنا نے والی کانسٹیبل بھی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی

کانسٹیبل ثناء تنویر کی ویڈیو نومبر 2018ء میں وائرل ہوئی جب وہ دربار بابا فرید کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔دوران ڈیوٹی خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر نے یونیفارم میں رقص کیا،اس کی ساتھی کانسٹیبل امبرین ویڈیو بناتی رہی۔رقص کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتے ہی اعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لیا اور معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور میں مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

واقعے کی چار ماہ انکوائری چلی جس کے بعد ڈی پی او نے دونوں لیڈی کانسٹیبلوں کو برطرف کردیا۔ڈی پی اوماریہ محمود کا کہنا ہے کہ محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔